اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، مصر کے صوبے جیزہ میں ایندھن لے جانے والے ایک ٹینکر کے الٹنے اور اس میں آگ لگنے کے حادثے میں 50 سے زائد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ اس واقعے پر ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کی جانب سے جاں بحق ہونے والوں کے اہلِ خانہ، مصر کی حکومت اور عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اللہ تعالیٰ سے سوگوار خاندانوں کے لیے صبر و تحمل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
مصر کے صوبے جیزہ کے علاقے الوراق میں تیل بردار ٹینکر الٹنے اور اس میں آگ لگنے کا حادثہ ملک کے مہلک ترین سڑک حادثات میں سے ایک بن گیا ہے۔ فراہم کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 31 اور زخمیوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔
یہ حادثہ بدھ، 25 نومبر 2026ء کی شام قاہرہ کے رنگ روڈ پر، الوراق کے علاقے میں واقع امبابہ، صوبہ جیزہ کے حدود میں، ٹنل نمبر 10 کے قریب پیش آیا۔ تیل بردار ٹینکر الٹنے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آ گیا اور شعلے آس پاس سے گزرنے والی گاڑیوں تک بھی پھیل گئے۔
آپ کا تبصرہ